اسلام آباد،6اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزارت خارجہ امور کے سبزہ زار میں پودا لگایا۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وزرات خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کے تین روزہ دورے پر ہیں۔











