بزرگ شہریوں کی نگہداشت و فلاح و بہبود ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اعظم نذیر تارڑ

0

 اسلام آباد، 01 اکتوبر ( اے پی پی): وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ بزرگ شہریوں کی نگہداشت اور فلاح و بہبود صرف خاندانی نہیں بلکہ ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جنہیں بنیادی سہولیات کے ساتھ عزت اور وقار فراہم کرنا ضروری ہے۔

عالمی یومِ معمر افراد کے حوالے سے وزارتِ انسانی حقوق اور UNFPA

کے زیرِ اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر رسمی شعبے کے کارکنوں کی ریٹائرمنٹ اور بڑھاپے کے مالی تحفظ کے لیے آجر اور ملازم کی شراکت پر مبنی نظام کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت بزرگوں کے لیے قانونی و ادارہ جاتی فریم ورک کی بہتری اور سماجی تحفظ کے مؤثر نظام کی تشکیل کے لیے تمام تر عملی اقدامات اٹھا رہی ہے، جبکہ تقریب سے سیکرٹری انسانی حقوق عبدالخالق شیخ اور UNFPA کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا۔