روسی وزیر داخلہ کا پہلی بار پاکستان کا دورہ، پاک روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

6

اسلام آباد،12اکتوبر(اے پی پی):  فاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ یہ کسی بھی روسی وزیر داخلہ کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

اسلام آباد آمد پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے روسی وزیر داخلہ کا پرتپاک استقبال کیا۔

دورہ پاکستان کے دوران روسی وزیر داخلہ کی پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی، جن میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔