لاہور،15اکتوبر (اے پی پی): صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے پاکستان کی سب سے بڑی گارمنٹ، ٹیکسٹائل مشینری اور اسیسریز کی چار روزہ نمائش کا افتتاح کیا۔ ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن میں یہ 4 روزہ نمائش 15اکتوبر سے 18اکتوبر تک جاری رہے گی۔ نمائش میں 30 ممالک سے ساڑھے 500 سے زائد کمپنیوں نے اپنے سٹالز لگا رکھے ہیں۔صوبائی وزیر نے نمائش کے افتتاح کے بعد سٹالز کا معائنہ کیا اور یہاں رکھی گئی مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ فیکٹ ایگزیبیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او سلیم خان تنولی بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر نے نمائش کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی نمائشیں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور بزنس ٹو بزنس روابط بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ٹیکسٹائل سیکٹر قومی معیشت اور روزگار کی فراہمی کے حوالے سے اہم شعبہ ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں صوبائی حکومت نے ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں سٹیٹ آف دی آرٹ گارمنٹ سٹی بنایا گیا ہے۔کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے چین کے تعاون سے کاٹن سیڈ ڈویلپمنٹ پر کام کیا جارہا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ میرے چین کے دوروں کے دوران چین کی متعدد کمپنیوں کے ساتھ پنجاب میں سرمایہ کاری کے معاہدے ہوئے جن میں سے 6 معاہدوں پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ پنجاب میں 2 ویلرز الیکٹرک گاڑیوں کے متعدد کارخانے لگ چکے،مزید پلانٹ لگ رہے ہیں۔پنجاب میں لیتھیئم بیٹریوں کی مینوفیکچرنگ کے کارخانے لگ رہے ہیں،ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کی کنالز پر20- 20 میگا واٹ کے ہائیڈل پاور پراجیکٹس لگائے جاسکتے ہیں۔پانی سے بجلی بنانے کے منصوبے لگانے سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جاسکتی ہے پنجاب حکومت کینالز پر چوٹے ہائیڈل پاور پراجیکٹس لگائے کی پلاننگ کر رہی ہے،ایک اور سوال کے جواب میں چوہدری شافع حسین نے کہا کہ کے پی کے میں امن و امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے ایمرجنسی لگانا پڑی۔انہوں نے کہا کہ برسوں سے کے پی کے میں ایک پارٹی کی حکومت تھی جس نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ نگران حکومت سے پہلے والی حکومت نے نگران حکومت سے پہلے والی ح قومی وسائل کی لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا۔ نگران دور سے پہلے والی حکومت میں ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن لیا جاتا رہا جس سے انفراسٹرکچر کے منصوبے تباہ ہوئے موجودہ حکومت نے گزشتہ اڑھائی سالوں میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے شفافیت سے مکمل کئے جن سے پنجاب کے عوام مستفید ہورہے ہیں۔











