قومی اسمبلی نے ایریااسٹڈی مراکز (ترمیمی )بل 2026کی منظوری دے دی

15

اسلام آباد۔28اکتوبر  (اے پی پی):قومی اسمبلی نے ایریااسٹڈی مراکز (ترمیمی )بل 2026کی منظوری دے دی ۔ قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری زیب جعفر نے تحریک پیش کی کہ ایریااسٹڈی مراکز (ترمیمی )بل 2026سینیٹ کی جانب سے منظور کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لایا جائے ۔

 ایوان سے تحریک میں منظوری کے بعد سپیکر نے بل کی شق وار منظوری حاصل کی جس کے بعد  پارلیمانی سیکرٹری زیب جعفر اقبال نے تحریک پیش کی کہ بل منظور کیا جائے ، قومی اسمبلی نے بل کی منظوری دے دی ۔