مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ علاقائی امن و استحکام کے لیے اہم سنگِ میل ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری

5

اسلام آباد (13 اکتوبر (اے پی پی ): صدر مملکت آصف علی زرداری سے مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے پہلے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل (رٹائرڈ) نعمان محمود نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود ریاض میں قائم کیے جانے والے التحالف کے جنرل سیکرٹریٹ کی قیادت کریں گے۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ 7 اگست 2026ء کو پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والا “مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ” اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کے مطابق دفاعی تعاون کے ذریعے علاقائی امن و استحکام کو مزید مضبوط بنائے گا۔

صدر زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ یہ معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے، اس کا مقصد کسی بھی ملک کے خلاف اقدام کرنا نہیں ہے اور نہ ہی یہ کسی نئے بلاک کی تشکیل کی علامت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان تنازعات کے پرامن حل اور درپیش نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علاقائی و کثیر الجہتی تعاون کے فروغ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

اس اہم ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر برائے داخلہ و منشیات کنٹرول سید محسن رضا نقوی بھی موجود تھے۔