وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی پارلیمنٹ کی رکن میری فاطمہ خان ہولچ کی ملاقات

0

لاہور، 01اکتوبر (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی پارلیمنٹ کی رکن میری فاطمہ خان ہولچ نے ملاقات کی، جس میں زراعت، آئی ٹی ٹیکنالوجی کے فروغ اور تجارتی امور سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یورپی پارلیمنٹ کی رکن کا پرتپاک خیرمقدم کیا، جبکہ میری فاطمہ خان ہولچ نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران میری فاطمہ خان ہولچ نے پنجاب میں جاری عوامی فلاحی منصوبوں کو سراہا۔ یورپی وفد نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے مینارٹی کارڈ اقدام کو بھی احسن قرار دیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ انہوں نے زراعت، جدید ٹیکنالوجی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔