جہلم،26اکتوبر (اے پی پی): وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے حادثے میں شہید ہونے والے ایلیٹ فورس کے اہلکار نوید افضل کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر انہوں نے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید نوید افضل دورانِ فرض شناسی اللہ تعالیٰ کو پیارے ہوگئے۔
وزیر مملکت نے حادثے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار فائق سے بھی ملاقات کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔











