27 اکتوبر یوم سیاہ جموں کشمیر کے حوالے سے ریلی کا انعقاد

2

اسلام آباد،27 اکتوبر(اے پی پی): 27 اکتوبر یوم سیاہ جموں کشمیر کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا جسکا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور عالمی برادری کی توجہ مسئلہ ہے کشمیر کی جانب مبذول کروانا تھا۔

 ایل او سی کے دونوں جانب دنیا بھر میں پاکستانی اور کشمیری عوام یوم سیاہ منا رہے ہیں ،27 اکتوبر 1947 کو بھارتی افواج نے جموں کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا تھا، بھارتی غاصبانہ رویے کے باعث تنازع کشمیر نے جنم لیا۔

یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اسلام اباد میں ریلی کا انعقاد کا گیا جو دفتر خارجہ سے شاہراہ دستور سے ہوتے ہوئے ڈی چوک کی جانب پہنچی۔ ریلی میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے نمائندے دفتر خارجہ کے حکام ارکان پارلیمنٹ شریک ہوئے۔

ریلی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی شامل ہوئے، چیئرمین پاکستان سویٹ ہومز زمرد خان اور سویٹ ہومز کے بچے بھی ریلی میں شریک ہوئے، ریلی کے شرکا نے کشمیر ،پاکستان اور سیاہ رنگ کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ ٹھیک 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام،

 وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رانا قسم نون نے بھی ریلی میں شرکت کی۔