وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا 27 اکتوبر یومِ سیاہ کے حوالے سے خصوصی پیغام

3

مظفرآباد، 27اکتوبر(اے پی پی): وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے 27 اکتوبر یومِ سیاہ کے حوالے سے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947ء ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،مقبوضہ کشمیر کے عوام پر  بھارت نے انسانی تاریخ کے بدترین مظالم ڈھائے، کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی اور قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں،بدترین بھارتی بربریت کے باوجود کشمیری عوام کے دلوں میں آزادی کی شمع آج بھی روشن ہے،کشمیریوں کا جذبۂ آزادی نسل در نسل منتقل ہو رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی استقامت اور حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں،انشاء اللہ ساری ریاست جموں و کشمیر پاکستان کا حصہ بنیں گی۔