وزیر خزانہ محمد اورنگزیب تین روزہ سرکاری دورے پر سنگاپور پہنچ گئے

5

سنگاپور، 17 نومبر (اے پی پی): وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب تین روزہ سرکاری دورے پر سنگاپور پہنچ گئے، جہاں پاکستان کی ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے ان کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران وفاقی وزیر خزانہ سنگاپور فن ٹیک فیسٹیول 2026 اور گلوبل ایس ایم ای فنانس فورم میں شرکت کریں گے۔ وہ گلوبل ایس ایم ای فنانس فورم کے تحت ’’ایس ایم ایز کی ترقی، روزگار اور مسابقت‘‘ کے موضوع پر وزارتی مکالمے سے بھی خطاب کریں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ اپنے دورے کے دوران سنگاپور کی قیادت اور عالمی مالیاتی اداروں کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں سنگاپور کے نائب وزیراعظم و وزیر تجارت و صنعت گن کم یونگ کے علاوہ عالمی بینک اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے حکام سے ملاقاتیں شامل ہیں۔