وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا سنگاپور فن ٹیک فیسٹیول میں اینٹ انٹرنیشنل کے پویلین کا دورہ

2

سنگاپور، 18 نومبر (اے پی پی): وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے سنگاپور فن ٹیک فیسٹیول 2026 میں اینٹ انٹرنیشنل کے پویلین کا دورہ کیا، جہاں انہیں کمپنی کی خدمات اور مالیاتی ٹیکنالوجی کے جدید حل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر اینٹ انٹرنیشنل کے نمائندوں نے وزیر خزانہ کو کمپنی کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات اور جدید مالیاتی ٹیکنالوجی کے حل سے آگاہ کیا۔