وفاقی وزیر توانائی کی زیر صدارت تھر بلاک ون اور بلاک ٹو کی بجلی سے منسلک کرنے کے منصوبے پر جائزہ اجلاس

3

اسلام آباد،18اومبر ( اے پی پی ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی زیر صدارت تھر بلاک ون اور بلاک ٹو کی بجلی سے منسلک کرنے کے منصوبے پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا   جبکہتھر کوئلے کی کان کنی میں ڈیزل کی جگہ قومی گرڈ سے بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تھر کوئلے کی کان کنی کو قومی گرڈ سے منسلک کرنے کے منصوبے پر عملی کام شروع کردیا گیا۔تھر بلاک ون اور بلاک ٹو کی کان کنی کو بجلی کے قومی نظام سے منسلک کرنے کا ٹھیکہ دے دیا گیا ہے۔تھر میں کان کنی کے لیے بجلی کی فراہمی کا کام باضابطہ شروع، ٹھیکیدار نے سائٹ پر کام شروع کردیا۔تھر کوئلے کی کان کنی کو قومی گرڈ سے منسلک کرنے کا منصوبہ اپریل 2028 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر ہوا۔

منصوبہ اصل شیڈول سے 8 سے 9 ماہ پہلے مکمل کرنے کا ہدف، سالانہ کروڑوں ڈالر کی بچت ہوگی،تھر میں ڈیزل کی جگہ قومی گرڈ سے بجلی استعمال کرنے سے سالانہ 25 سے 30 ملین ڈالر زرمبادلہ کی بچت متوقع ہے۔اعلامیہ ۔ج۔ کہا گیا کہ تھر کوئلے کی کان کنی میں ڈیزل کے استعمال سے روزانہ ڈھائی کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں۔

تھر میں کان کنی کے لیے ڈیزل سے بجلی پیدا کرنے کی لاگت 33 سینٹ سے کم ہوکر 13 سینٹ فی یونٹ رہ جائے گی۔ پاور ڈویژن کے مطابق تھر میں کان کنی کے لیے بجلی کی لاگت میں 60 فیصد سے زائد کمی متوقع ہے۔تھر بلاک ون اور بلاک ٹو کو اسلام کوٹ گرڈ اسٹیشن سے 132 کلو وولٹ ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے منسلک کیا جائے گا۔

تھر کے دونوں بلاکس میں کان کنی کے مقامات کو 60میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔تھر میں کان کنی کے لیے روزانہ 2 لاکھ سے 2 لاکھ 50 ہزار لیٹر ڈیزل استعمال ہوتا ہے،تھر میں کان کنی کے دوران روزانہ 35 ہزار لیٹر ڈیزل صرف پانی نکالنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔تھر کوئلے کے ٹیرف میں کمی سے بجلی کی مجموعی خریداری کی لاگت بھی کم ہوگی،تھر میں ڈیزل کے استعمال میں کمی سے سالانہ 80 ہزار ٹن کاربن اخراج کم ہونے کی توقع تھر بلاک ون میں رواں سال کے اختتام تک 40 الیکٹرک ٹرک شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔

تھر بلاک ٹو میں 2028 میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کا آغاز کیا جائے گا،کان کنی میں ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کو مرحلہ وار بجلی سے چلنے والے نظام پر منتقل کیا جائے گا۔وفاقی وزیر اویس لغاری نے کان کنی میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ڈیزل کی درآمدات میں کمی، زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم اور مقامی کوئلے سے سستی بجلی کی پیداوار ممکن ہوگی۔تھر کے قومی وسائل کو صارفین کے لیے سستی بجلی میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔اعلامیہ پاور ڈویژن کے مطابق  وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ تھر کا کوئلہ سی پیک کا اہم حصہ اور پاکستان کی توانائی سلامتی کے لیے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔