اسلام آباد ، 17نومبر (اے پی پی ): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ اشتراک کار بڑھانے اور پاک ایران تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان فریقین کے درمیان تنازعہ کے حل کیلئے سفارتی محاذ پر مخلصانہ کاوشیں جاری رکھے گا۔
عباس عراقچی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔
بعد ازاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ائرپورٹ پر ایرانی وزیر خارجہ کو الوداع کیا۔ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔











