سکھر میں کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد

217

سکھر،04فروری(اے پی پی):سکھر میں آج مظلوم کشمیری بھائیوں سے  اظہاریکجہتی کے لئے سنی تحریک ،سماجی رہنماﺅں کی جانب سے بھارت کے خلاف سبزی منڈی کے قریب لال مشاق پر احتجاجی ریلی نکالی گئی ،ریلی میں سیاسی سماجی تجارتی تنظیموں سول سوسائٹی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی اور اسکول کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی، احتجاج کے دوران بھارتی حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی،احتجاج میں شریک ننے بچوں کی کشمیر بنے گا پاکستان کی صدائیں بلند ہوئیں۔

دوسری جانب سنی تحریک اور اسکولوں کے کی جانب سے پریس کلب سکھر میں کشمیری بھائیوں سے  اظہاریکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی،ریلی کا شرکاءکا کہنا تھا کہ کشمیر ی مسلمان ہمارے بھائی ہیں،ہم آخری دم تک کشمیر کی ہمایت جاری رکھنے گے،کشمیریوں کو مرضی کی زندگی گذارنے کا حق دیا جائے۔شرکاءنے مزید کہا کہ امت مسلماں کو کشمیریوں کی آزادی کے لیے عالمی یونائٹیڈ نیشن کے سامنے بھرپور احتجاج کرنا چاہیے۔

اے پی پی/سکھر/حامد

وی این ایس  سکھر