انٹر بینک میں ڈالر دو پیسے مہنگا، اوپن مارکیٹ میں مستحکم

255

اسلام آباد ، فروری13 (اے پی پی ): انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں آج بدھ کے روز ڈالر کی قدر میں دو پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعدآج انٹر بینک میں ڈالر 138 روپے 94 پیسے پر ٹریڈ ہوا جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں استحکام رہا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 139 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔

آج انٹر بینک میں یورو 157.3254 ، جیپنیز ین 1.2549 ، سعودی ریال 37.0474 اور برٹش پاؤنڈ 179.0343  پر فروخت ہوئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو 158.00 ، جیپنیز ین 1.26283 ، سعودی ریال 37.15 ، برٹش پاؤنڈ 179.60 اور یو اے ای درہم 38.10 روپے پر ٹریڈ ہوئے ۔

 اے پی پی /سعیدہ/رضوان

وی این ایس اسلام آباد