سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کا چیئرمین فیصل جاوید کی زیر صدارت اجلاس

340

اسلام آباد، 25 فروری (اے پی پی): سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کا چیئرمین فیصل جاوید کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔ فیصل جاوید  نے کہا  ہے کہ احتجاج   جمہوریت کا حسن ہے۔ ہم  منتخب سیاسی لوگ ہیں، ہمیں احتجاج کرنے والوں کی بات سنی چاہیے۔

وزیر اطلاعات  فواد چوہدری نے اجلاس میں درخواست کی کہ    پیمرا کے باہر پی ٹی وی ملازمین احتجاج کر رہے ہیں، انکی بات سنی جائے  اور پی ٹی وی ملازمین کے کسی بھی  نمائندے کو اجلاس میں بلا لیا جائےانہوں نے حیرانگی ظاہر کی کہ کیا   کفایت شعاری مہم صرف کابینہ کے ممبرز اور سینیٹرز کے لیے ہے۔۔ انہوں نے بتایا  کہ پی ٹی وی میں 5 اعشاریہ 8 بلین روپے کا مالی بحران ہے۔ پی ٹی وی کے ملازمین کی تنخواہیں کاٹی گئی ہیں اور  سہولیات بھی  واپس لے  لی گئی ہیں۔

اجلاس میں سینیٹر روبینہ خالد نے  ممبران کی غیر حاضری  پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کا ایجنڈا  نہایت اہم ہے اس لیے تمام ممبران کا حاضر ہونا لازمی ہے۔

سینیٹر صابر شاہ نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے ڈرافت کے ایجنڈا کو اگلے اجلاس تک موخر کر دینا چاہیے۔

اجلاس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری،سیکرٹری اطلاعات اور چیئرمین پیمرا بھی شریک ہوئے۔

اے پی پی/ ناہید (14:25)/قرۃالعین15:13) )

سورس: وی این ایس اسلام آباد