اضافی کھانے کے ضیاع کو روکنے اور درست استعمال کیلئے عدالتی کمیشن برائے قانون سازی کا اجلاس

207

لاہور 8 مارچ، (اے پی پی): ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق اضافی کھانے کے ضیاع کو روکنے اور درست استعمال کیلئے  عدالتی کمیشن برائے قانون سازی کا ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے اجلاس کو بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مفاد عامہ کیس میں ڈسپوزل آف ایکسیس فوڈ ریگولیشن2019 کا ڈرافٹ عدالت میں پیش کیا تھا، عدالت نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈرافٹ قانون پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ڈرافٹ کو جلد حتمی شکل دینے کا حکم دیا تھا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ڈسپوزل آف ایکسیس فوڈ ریگولیشن کے حوالے سے کمیشن کی اگلی ملاقات آئندہ ہفتے ہو گی۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ ڈرافٹ مکمل ہوتے ہی عدالت کی منظوری سے طے شدہ لائحہ عمل کے تحت لاگو کر دیا جائے گا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کمیشن ممبران سے اضافی نکات پر رائے طلب کی۔

یاد رہے  کہ اضافی کھانے کے ضیاع کے  سے حوالے عدالت نے سیکرٹری فوڈ کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیا تھا۔

سورس:و ی این ایس ، لاہور