ملک کے بیشتر علاقوں  میں موسم سرداورخشک رہے گا، محکمہ موسمیات

208

اسلام آباد ،20  مارچ (اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق آج  ملک کے بیشتر علاقوں  میں موسم سرداورخشک رہے گا۔ مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ  بارش اورپہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، سکھر ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ اس کے علاوہ لاڑکانہ، لاہور، ڈی جی خان ڈویژن میں بونداباندی  بھی ہوئی۔

وی این ایس، اسلام آباد