وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

157

 

اسلام آباد، 20مارچ (اے پی پی):  وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں شمالی وزیرستان کے نقل مکانی کرنیوالوں کی  واپسی اور بحالی کیلئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی  نے ماڑی گیس فیلڈ سے  اضافی 66 ملین مکعب فٹ گیس مختص کرنے کی بھی  منظوری دی۔اجلاس میں کیڈڈویژن کے لیے  20کروڑ 26لاکھ روپے  کی ضمنی  گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی وفاقی وزارت کی بیرون ملک پاکستانی چیئرز کے لئے ایک کروڑ 24 لاکھ روپے کی  بھی منظور ی۔

وی این ایس،اسلام آباد