لیڈرشپ اینڈ سیکیورٹی انٹرنیشنل ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈکواٹرز کا دورہ 

222

اسلام آباد ، 20  مارچ (اے پی پی ) :  نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے زیر اہتمام لیڈرشپ اینڈ سیکیورٹی انٹرنیشنل ورکشاپ کے شرکاء  نے نیول ہیڈکواٹرز کا دورہ  کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  ورکشاپ کے شرکاءکو پاک بحریہ کے کردار اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی ۔ ڈپٹی چیف آف دی نیول سٹاف آپریشنز نے شرکاءکے سوالات کے سیر حاصل جوابات دیئے ۔

 ورکشاپ کے شرکاءنے خطے میں پاک بحریہ کی امن قائم کرنے کی کوششوں کو سراہا۔

وی این ایس، اسلام آباد