نوجوانوں کو سیاست میں آنا چاہیے تاکہ پاکستان کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں: اسد قیصر

282

اسلام آباد،22  مارچ (اے پی پی): اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کا ملکی سیاست میں بڑا کردار ہے، یہ بہت ضروری ہے کہ نوجوانوں کو سیاست میں موقع ملے تاکہ وہ پاکستان کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پلڈاٹ کے تعاون سے نوجوان سیاست دانوں کا فیلوشپ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ نوجوان  اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کریں  اور پلڈاٹ اس کمی کو پورا کرے گی، یہ ملک ہم سب کا ملک ہے آپ کی وجہ سے پاکستان کی دنیا میں عزت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب لوگوں کو اپنی ذات سے بالاتر ہو کر کام کریں اس سے ملک کو عزت ملے گی، ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں اور اس بات پر ہمیں فخر کرنا چاہیے اور پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو ملکی سیاست کے ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں اور پاکستانیت کو ترجیح دیں،نوجوان نسل کو کو اپنے ملک کی سیاست، معشیت اور خارجہ امور کے بارے میں علم ہو نا چاہیے تاکہ وہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

وی این ایس اسلام آباد