اسلام آباد،03اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے لئے ایک محفوظ ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے امن وامان کا قیام بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔
جناح کنونشن سنٹر میں سیاحت کے حوالے سےمنعقدہ سیمینار سے خطاب میں شہریار آفریدی نے کہا کہ ہماری نئی ویزہ پالیسی پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سنجیدہ اقدامات میں سے ایک ہے۔
وی این ایس،اسلام آباد











