وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب میں شرکت

259

 

ٹوکیو، 23 اپریل  (اے پی پی): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ جاپان پاکستان پارلیمنٹری فرینڈشپ لیگ کے ممبران نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو ٹوکیو آمد پر خوش آمدید کہا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جاپان پاکستان پارلیمنٹری فرینڈشپ لیگ کے چیئرمین مسٹر سشرو ایٹو کی خدمات کے اعتراف میں انہیں “ہلال پاکستان” اعزاز سے نوازا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسٹر ایٹو، دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے میں انتہائی فعال کردار ادا کرتے چلے آرہے ہیں ۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نےمزید کہا کہ مسٹر ایٹو، جاپان اور پاکستان کے مابین اقتصادی شراکت داری کے قیام کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہے  ہیں۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دونوں ممالک کی پارلیمنٹ کو قریب لانے اور دوستانہ تعلقات قائم کروانے میں جاپان پاکستان پارلیمنٹری فرینڈشپ لیگ کے کردار کو سراہا۔

وی این ایس اسلام آباد