وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جاپان پاکستان پارلیمنٹری فرینڈشپ لیگ کے ممبران سے ملاقات ، دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے کی کاوشوں کو سراہا

262

ٹوکیو ، 23 اپریل (اے پی پی): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے منگل کو جاپانی پارلیمنٹ میں جاپان پاکستان پارلیمنٹری فرینڈشپ لیگ کے ممبران سے ملاقات کی،  ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے کیلئے جاپان پاکستان پارلیمنٹری فرینڈشپ لیگ کی کاوشوں کو سراہا۔

 فریقین کا دونوں ممالک کے مابین تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر تعمیر و ترقی کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ قیادت اور عوامی سطح پر دوطرفہ روابط کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر جاپان پاکستان پارلیمنٹری فرینڈشپ لیگ کے چیئرمین سشرو ایٹو نے کہا کہ جلد پاکستان سے پارلیمانی وفد جاپان کا دورہ کرے گا۔

 وی این ایس، اسلام آباد