اسلام آباد ، 01 مئی (اے پی پی ): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ افغانستان میں کئ دہائیوں پر محیط بدامنی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے ہماری مخلصانہ کوششیں کامیابی سے ہمکنار ہونگی، پاکستان خطے میں اور بالخصوص افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گا۔
ان خیالا ت کا اظہار وزیر خارجہ نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں، صحافیوں، ماہرین تعلیم اور کاروباری شخصیات پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد سے وزارت خارجہ ملاقات میں کیا ، ملاقات میں پاک افغان تعلقات اور افغان مفاہمتی عمل سمیت باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وفد نے افغانستان اور پاکستان کے مابین اعتماد سازی اور دو طرفہ سیاسی و تجارتی تعاون کے فروغ کے حوالے سے اپنی تجاویز وزیر خارجہ کو پیش کیں۔
وفد کے شرکاء نے افغان امن عمل کے سلسلے میں فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پاکستان اور بالخصوص وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے عزم اور کاوشوں کی تعریف بھی کی۔
وی این ایس، اسلام آباد











