وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان سے پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل مجاہد انور خان کی ملاقات

219

کوئٹہ 02 مئی(اے پی پی ) وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان سے پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ملاقات کی وزیراعلی نے بھارتی جارحیت کے خلاف موثر وکامیاب کاروائی پر پاک فضائیہ کے سربراہ کو مبارکباد ی ۔
پاک فضائیہ نے بھارتی جنگی طیارے تباہ کرکے قوم کے افتخار اور پاکستان کے وقار کو بلند کیا ۔پاک فضائیہ نے ملک کی فضاءسرحدوں کے دفاع کے لئے اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھا اور بلوچستان کے محب وطن عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاکستان ائر فورس ملک کے تحفظ کے لئے ہر قربانی دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے پاک فضائیہ میں بلوچستان کے نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شمولیت باعث اطمینان ہے۔

وی این ایس کوئٹہ