اسلام آباد ،10 اگست (اے پی پی ) وزرات خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سابق سیکرٹری خارجہ نے شرکت کی ہے ۔
اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت ، بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت خطے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر مشاورت کی گئی ۔
وزیر خارجہ نے اجلاس کو اپنے حالیہ دورہ ء چین اور اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ہونیوالی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا
سورس:وی این ایس اسلام آباد