پاکستان  میں آج یوم آزادی کشمیریوں سے یکجہتی کے طورپرمنایا جا رہا ہے ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا یوم آزادی پر پیغام

269

اسلام آباد، 14اگست  (اے پی پی ): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان آج یوم آزادی کشمیریوں سے یکجہتی  اور اس عزم  سے منا رہا  ہے کہ کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی  اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

یوم آزادی کے موقع  پر  اپنے پیغام میں معاون خصوصی  نے کہا کہ کشمیر تقسیم ہند کانامکمل ایجنڈاہے،کشمیری عوام کوحق خودارادیت ملنے تک تقسیم ہند کاایجنڈامکمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ آج قائدکےفرمودات پرعمل پیراہونے کے عزم کااعادہ کرنے کادن ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہا ہے کہ کشمیرمیں بہنے والے لہوکے چھینٹے ہمارے دلوں پرگرتے ہیں۔ کشمیرکے مسئلےپرپاکستان کسی قسم کی لچک کامظاہرہ نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دورنہیں جب کشمیری عوام پورے ولولے کے ساتھ یوم آزادی منائےگی۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا  کہ آج یوم آزادی پہلے سے کہیں زیادہ جوش وجذبے سے منانے کی ضرورت  ہے ۔ پوری قوم کو آج بھرپوریکجہتی کامظاہرہ کرناہوگا۔آج کوئی سیاسی بیانیہ یا ایجنڈانہیں ہوناچاہیے  کیونکہ متحد ہوکراپنی آواز دنیاکے ہرفورم تک پہنچاسکتے ہیں۔

اے پی پی/ناہید/قرۃالعین

سورس : وی این ایس ، اسلام آباد