وزیرداخلہ کا نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے ورکشاپ سے خطاب

168

اسلام آباد، 21 اگست (اے پی پی): وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہاکہ سانحہ اے پی ایس کے بعد نیشنل ایکشن پلان مرتب کیاگیا جس پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں ۔

اسلام آبادمیں نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے  کہاہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں بھاری جانی ومالی نقصان برداشت کیاہے ۔ نیشنل ایکشن پلان کےذریعے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے میں بڑی مدد ملی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی اوربہتری کےلئے ہرفرد کو اپنا انفرادی کردار ادا کرناہوگا ۔

ورکشاپ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں ،پولیس ، اور وزارت داخلہ کے حکام نے شرکت کی ۔

وی این ایس،اسلام آباد