پاک بحریہ کےاسپیشل سروس آپریشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا

213

 اسلام آباد ، 21اگست (اےپی  پی ): پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے  کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران نیول چیف نے پاک بحریہ کے اسپیشل سروس آپریشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کیا۔

ترجمان پاک بحریہ  کے مطابق  یہ سینٹر پاک بحریہ کے آفیسرز اور جوانوں کو دیگر تربیت کے ساتھ ساتھ انسدادِ دہشت گردی کی جدید اور معیاری تربیت فراہم کرے گا۔ اس سینٹر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ دوست ممالک کے آفیسرز اور جوان بھی تربیت حاصل کر سکیں گے ۔  اس سینٹر کے قیام سے پاک بحریہ کے انسدادِ دہشت گردی کے آپریشنز کرنے کی صلاحیتوں میں  بھی اضافہ ہو گا۔

نیول چیف نے پاک بحریہ کی یو اے وی(UAV) لانچنگ سائٹ کا  بھی دورہ کیا جہاں  نیول چیف کو لانچنگ سائٹ پر یو اے وی سسٹم پر بریفنگ دی گئی ۔ نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ ترجمان پاک بحریہ  کے مطابق پاک بحریہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے ہمہ وقت تیار اور مستعد ہے ۔

 دورے کے دوران نیول چیف نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں پودا بھی لگایا ۔

وی این ایس ، اسلام آباد