اسلام آباد ، 4 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور متحدہ عرب عمارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید بن سلطان النہیان نے بدھ کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ملاقات میں موجود تھےملاقات کے دوران پاک بھارت کشیدگی اور کشمیر کی موجودہ صورت حال پر اظہار خیال کیا گیا۔
سورس: وی این ایس، اسلام آباد











