فضائی حدود کا بھارتی اجازت نامہ مسترد، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اہم بیان

226

اسلام آباد 07ستمبر (اے پی پی): پاکستان نے فضائی حدود کے استعمال کا بھارتی اجازت نامہ مسترد کر دیا ہے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے پی ٹی وی سے نشر ہونے والے پالیسی بیان کے مطابق بھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت چاہی  جسے پاکستان نے مسترد کر دیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے اپنےصدر  کی  آئس لینڈ روانہ  روانگی کے  لئے  پاکستان سے ائیر سپیس استعمال کرنے کی اجازت طلب کی تھی  جبکہ ہندوستان کے رویے کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم  نے  بھارت  کو  اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 وی این ایس، اسلام آباد