اسلام آباد ، 23 ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام چین کو اپنا حقیقی اور مثالی دوست سمجھتے ہیں، پاکستان چین اقتصادی راہداری خطہ کی معاشی ترقی کی ضمانت بنے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو عوامی جمہوریہ چین کی 70ویں سالگرہ کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام چین کو اپنا حقیقی اور مثالی دوست سمجھتے ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان کئی نسلوں سے دوستی ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان پرجوش عوامی رابطے ہیں، پاکستان چین دوستی ہمالیہ سے بلند، سمندر سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ چین ہر شعبہ میں ہمارا بھرپور ساتھ دے رہا ہے، پاکستان چین دوستی ہر مشکل امتحان میں پورا اتری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری خطہ کی معاشی ترقی کی ضمانت بنے گی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان اور چین خطہ کے معاشی اور سٹرٹیجک شراکت دار ہیں۔
سورس: وی این ایس، اسلا م آباد