نیو یارک ، 24 ستمبر (اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے منگل کو یہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی ابتر صورتحال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں صدر السیسی کو آگاہ کیا۔ مصری صدر نے کہا کہ ہم سیکورٹی مسائل سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے تجربات سے مستفید ہونے کے خواہاں ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔
سورس: وی این ایس، اسلام آباد