وزیر خارجہ  کی ایرانی ہم منصب  سے ملاقات، خطے میں قیام امن کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ

210

نیویارک، 28ستمبر(اے پی پی ):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے  ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ہفتہ کو یہاں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 74ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر دوبارہ ملاقات کی ۔جس دوران خطے کی صورتحال اور دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے  خطے میں قیام امن کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

وی این ایس، اسلام اآباد