وزیراعظم عمران خان سے بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے گورنروں کی ملاقات

161

اسلام آباد ، 7 اکتوبر (اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان سے گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ  یاسین زئی، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ، گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پیر کو وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں گورنر ہاؤسز کے اخراجات کم کرنے اور ان املاک کو عوامی استعمال میں لانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ  وزیر اعظم نے گورنرزکو ہدایات کی کہ تمام گورنر ہاؤسز کے لیے ایک مہینے کے اندر بزنس پلان ترتیب دیں تاکہ ان کو حکومتی آمدن میں اضافہ کے لیے بروئے کار لایا جاسکے۔

ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے۔

وی این ایس ، اسلام آباد