برطانوی  شاہی جوڑے کی پاکستان آمد نئے ،روشن اور پرعزم پاکستان  کی آئینہ دار ہے : ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

154

 

اسلام آباد ، 15 اکتوبر (اے پی پی ): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ برٹش ایئر ویز کی بحالی کے بعد شاہی جوڑے کی پاکستان آمد نئے ،روشن اور پرعزم پاکستان  کی آئینہ دار ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر  پر  معاون خصوصی نے کہا کہ شاہی جوڑے کا  یہ دورہ پاک برطانیہ تعلقات کی مضبوطی سمیت دنیا بھر میں ملک کے حقیقی اور مثبت تشخص کو اجاگر کرے گا۔پاکستان سیاحوں کیلئے حسین اور پرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عظیم ثقافتی ورثے کا امین اور قدیم تہذیب کا مسکن ہے۔ یہاں کے تاریخی مقامات اور شمالی علاقہ جات کی مسحورکن خوبصورتی سرزمین پاکستان کو منفرد بناتی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی  عوام شاہی مہمانوں کا خیر مقدم کرتی  ہے  ۔ انہوں نے  مزید کہا کہ امید ہے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ خوبصورت یادیں اپنے ساتھ لے کر جائیں گے۔

وی این ایس ، اسلام آباد

Download video