وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مقامی حکومتوں کے نظام سے متعلق اجلاس

133

لاہور، 28 اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مقامی حکومتوں کے نظام سے متعلق اجلاس پیر کو یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کو مقامی حکومتوں کے نظام پر عمل درآمد کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ وزیرِاعظم کو پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اعلی افسران نے وزیرِ اعظم کو اس سلسلہ میں کی گئی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، صوبائی وزیرِ خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت، صوبائی وزیر برائے ہاوسنگ میاں محمود الرشید، چیف سیکرٹری پنجاب نسیم یوسف کھوکھر، چئیرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حبیب الرحمان، صوبائی سیکرٹریز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

 وی این ایس، اسلام آباد

Download video