وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

173

اسلام آباد ، 29 اکتوبر (اے پی پی ): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے جمہوری روایات کی پاسداری میں احتجاج کا حق دیا ہے لیکن  مولانا فضل الرحمان کے جلوس میں   اسلحہ کی موجودگی پر تشویش ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  معاون خصوصی نے  کہا کہ جمہوری جدوجہد کا دعویٰ کرنے والوں کے ہاتھ میں کلاشنکوف کی موجودگی کا کیا مطلب ہے؟ ڈنڈوں اور اسلحہ کی موجودگی میں تمام صورتحال کی ذمہ داری مولانا فضل الرحمان پر ہے۔انہوں نے  کالعدم تنظیم کی بارکھان میں لیویز فورس پر حملہ آور ہونے کی شدید مذمت  بھی کی۔

وی این ایس ، اسلام آباد

Download video