گورنرپنجاب سے  آسٹرین سفیر کی  ملاقات،تجارتی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال

159

لاہور30اکتوبر (اے پی پی): پاکستان میں تائنات آسٹریا کے سفیرمیگ نکلیس نے گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور سے بدھ کو یہاں  ملاقات کی۔ جس میں گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات اورعوام کے درمیان رابطے بڑھانے کی ضرورت پرزور دیا۔

آسٹریا کی سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں تعلقات مزید بڑھانے سے متعلق اپنی حکومت کی خواہش کا اظہار کیا۔

وی این ایس، لاہور