قبائلی اضلاع کے تمام ہسپتالوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیاجارہاہے: وزیر صحت خیبر پختونخوا

260

پشاور، 8نومبر(اے پی پی): صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے آج ضلع خیبر کے جمرود ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی سروس اور ہسپتال کے لیبرروم میں جدید سہولیات اور چسٹ او پی ڈی اینڈ ٹی بی کنٹرول روم کا افتتاح بھی کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا کہ ایکسیڈنٹ، ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے قیام سے مریضوں کا بروقت علاج ممکن ہوسکےگا، کیونکہ وزیراعظم عمران خان کی تلقین ہے کہ غریب عوام کیلئے ہسپتالوں میں آسانیاں اور سہولیات فراہم کی جائیں ۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت قبائلی اضلاع کے ہسپتالوں میں درپیش مسائل سے آگاہ ہے اسلئے تمام قبائلی اضلاع کے ہیلتھ سنٹرز و ہسپتالوں میں تمام سہولیات فراہم کرنے کے مشن پر لگی ہے اور اسی سلسلے میں ضلع خیبر کے تینوں ہسپتالوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔  وزیر صحت نے اس موقع پر ضلع خیبر میں نشے کے عادی افراد کیلئے ہسپتال بنانے کا اعلان بھی کیا۔

سورس : ویڈو نیوز سروس پشاور