وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی اٹلی کے انڈر سکریٹری مانلیو دی سٹیفانو سے ملاقات

170

اسلام آباد،  27نومبر( اے پی پی): وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی اٹلی کے انڈر سکریٹری مانلیو دی سٹیفانو سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر اٹلی کے سفیر پونٹیکورو بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی  دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

اٹلی کے وفد نے سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہونے اور اسلام آباد کو فیملی اسٹیشن کا درجہ دوبارہ ملنے پر وزیر داخلہ کی کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے اٹالین انڈر سیجرٹری مانلیو دی سٹیفانو نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون پر بے حد شکر گزار ہیں۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا پاکستانیوں کی بڑی تعداد اٹلی میں موجود ہے اور معیشی ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا پوری کوشش کر رہے ہیں کہ غیر قانونی طور پر سفر کر نے والے مسائل سے مکمل طور پر چھٹکارہ حاصل کیا جائے۔

اٹالین انڈر سیکرٹری نے کہا اس مسئلے کے مکمل خاتمےکے لئے ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا اٹلی اور پاکستان کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لئے آپکی تجاویز کو زیر غور لائیں گے۔

 

وی این ایس، اسلام آباد