معیاری   تعلیم کی فراہمی اور تعلیمی  اصلاحات موجودہ حکومت کی  اولین ترجیح ہے: ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری

191

اسلام آباد،4 0دسمبر (اے پی پی): ڈپٹی  اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے  کہ  اگلی نسل   کو   اعلیٰ ، معیا ری  تعلیم  کی فراہمی اور تعلیمی اصلاحات  ایک بڑا قومی چیلنج   اور موجودہ حکومت کی   اولین  ترجیح  ہے۔

انسٹی ٹوقٹ آف سوشل اینڈ پالی ن سائنسز ( آئی سیپس) کے زیر اہتمام ” پاکستان کو درپیش  تعلیمی  چیلنجز  سے نمٹنے“ کے عنوان سے منعقدہ  قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  ڈپٹی اسپکرو کا کہنا تھا کہ جدید تقاضوں کے پیش نظر تعلیم  کےنظام میں بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے  تا کہ  ہم   اپنی   اگلی نسل کو  قومی اور بین ا الاقوامی  چلنجز    کا مقابلہ   کرنے اور  ترقی اور خوشحالی کی  منازل طے کرنے کے قابل بنا سکیں ۔

قاسم سوری نے مزید کہا  کہ  جب ہماری حکومت  اقتدار میں  آئی تو اس وقت ہمیں بہت سے چیلنجر کا سامنا تھا قومی خزانہ خالی اور ادارے تباہ تھے۔ لیکن  ہم نے ان تمام چیلنجر کا سامنا کیا  اور ملک کو اقتصادی بحران سے نکالنے کے لئے نئی راہیں   تلاش کیں ۔  حکومتی اقدامات اور پالیسیز  کے نتیجے میں    ہی آج ملک  میں معاشی استحکام آ رہا ہے اور دنیا کے   معتبر  مالیا تی ادارے حکومتی اقدامات اور  پاکستانی معیشت کی مثبت تبدیلیوں کو سراہ رہے ہیں ۔ پاکستان کی اقتصادی ترقی کے حوالے سے موڈیز، عالمی اداروں کی رپورٹس سب کے سامنے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا  تھا کہ  وزیر اعظم عمران خان ملک  میں تعلیمی  نظام کی بہتری چاہتے  ہیں کہ  پائیدار  ترقی کے اہدا ف حاصل کرنے کے لیے وفاق اور صوبوں کا ایک پیج پر آنا ناگزیر ہے۔

تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے  چیئر مین قائمہ کمیٹی  برائے قانون و انصاف ریاض فتیانہ  نے کہا ہے تعلیمی  شعبے  میں ا صلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے    انسانی ترقی اور تعلیم کے ذریعے سوچ میں  تبدیلیاں  لائی جا سکتی ہے۔

پارلیمانی  سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کنول شوزب نے کہا کہ  نظام میں  اصلاحات اور بہتری کےلئے  ایس ڈی جزد کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہیں ،  پنجاب میں  تعلیم کے حوالے سے بہتر اصلاحات کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے نظام میں  بہتری کے لئے   تما م  فریقین اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس موقع پر تعلیمی  شعبہ سے منسلک مختلف مقررین نے شعبہ تعلیمات  کو درپش  مسائل سے نمٹنے کے لئے  تجاویز بھی پیش کیں۔

وی این ایس،اسلام

Download Video