وزیراعظم عمران خان سے وزیر برائے ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں کی ملاقات

169

اسلام آباد،04 دسمبر(اے پی پی ): وزیراعظم عمران خان سے وزیر برائے ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں نے  بدھ کو یہاں ملاقات کی ۔ملاقات میں ہائر ایجوکیشن کے فروغ،  طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور مستقبل کی قیادت کو پروان  چڑھانے کے حوالے سے جامع اور قابل عمل ضابطہ اخلاق مرتب کرنے اور مجوزہ قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وی  این ایس ، اسلام آباد