گوجرانوالہ ، 7 دسمبر (اے پی پی): وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک سےکرپشن کاخاتمہ اورلوٹی دولت کی واپسی وزیراعظم عمران خان کاعزم ہے۔
گوجرانوالہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک کو نسل درنسل لوٹنےوالوں کوحساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اٹھارہ سوالوں کے جواب کا انتظار کر رہی ہے ، شہباز شریف صاحب ! اٹھارہ سوالوں کا جواب دیں۔
ڈاکٹر فردوس نے کہا مسلم لیگ ن کے ترجمان منی لانڈرنگ کے الزامات کا جواب دینے کے بجائے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں اور بلاوجہ وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کر رہے ہیں ۔
وی این ایس، اسلام آباد