اسلام آباد ، 12 جنوری (اے پی پی): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران ایران کے شہر مشہد پہنچ گئے۔ہوائی اڈے پر صوبہ خراسان کے ڈپٹی گورنر جنرل نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی مشہد میں امام رضا کے روزہ مبارک پر حاضری دیں گے،حاضری کے بعد وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ تہران روانہ ہوں گے۔
سورس: وی این ایس، اسلام آباد