لاہور ، 26 جنوری (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان سیاحوں، سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ملک کے طور پر سامنے آرہاہے، ملک سے عدم تحفظ کے بادل چھٹ چکے ہیں‘مختلف پس منظر کے لوگوں کو متحد کرنے کے لئے فن اورثقافت بہترین پلیٹ فارم ہے‘ ملک کے عوام خصوصاً بچوں کے تاریخی مقامات کے دوروں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضوری باغ میں‘‘ لاہور بینالے’’کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ فنون اور ثقافت سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے ،لوگوں کو قریب لانے کےلئے آرٹ اور ثقافت بہت اہم ہے،پاکستان میں سیکورٹی کے خدشات دور ہو چکے ہیں، پاکستان کا شمار اب پر امن ملکوں میں ہو رہا ہے پاکستان میں فن اور ثقافت کے شعبہ میں بے پناہ صلاحیتں موجود ہیں جس میں لوگوں کو اکٹھا کرنے اور معاشرے میں معاشرتی ہم آہنگی کو مستحکم کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔انہوں نے بینالے کی تعریف کرتے ہوئے اس طرح کے پروگرام لوگوں کو فنون اور ثقافت کی طرف بھرپور ترغیب دیتے ہیں، ”آرٹ اور فن تعمیر کے بہت سے پہلووں کی بھی کھوج کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ عدم تحفظ کے بادل چھٹ گئے ہیں۔ انہوں نے تاریخی ورثے وزیر خان مسجد اور شاہی حمام کی بحالی کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ نے متحدہ عرب امارات کی وزیر ثقافت حور القاسمی کی کاوشوں پر ان کا شکریہ اد کرتے ہیں۔
وی این ایس، لاہور