اسلام آباد،04 فروری (اے پی پی ): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کوالا لمپور کا دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معاون خصوصی نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم مہاتیر محمد اور وزیراعظم عمران خان مل کر دونوں ممالک میں دوستی، اعتماد، محبت، تعاون اور اشتراک عمل کا نیا باب لکھ رہے ہیں۔ یہ دوستی، اعتماد اور محبت پاکستان اور ملائیشیاءکے درمیان ترقی اور خوشحالی کا نیا دروازہ ثابت ہوں گے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دونوں وزراءاعظم امت مسلمہ اور اسلام کے ترجمان بن کر دنیا میں ابھرے ہیں۔امت سمیت پاکستان اور ملائیشیاءکے عوام کے لئے یہ دوطرفہ اشتراک عمل خوشخبری کے مترادف ہے۔
وی این ایس ، اسلام آباد