کرک ، 18 فروری (اے پی پی ): کرک میں تبلیغی مرکز کے قریب گیس لیکیج سے گھر میں دھماکہ،دھماکے میں بچوں اور خواتین سمیت چھ افراد شدید زخمی ہو گئے ۔زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا جبکہ دھماکے سے گھر کا ایک حصہ منہدم ہو گیا ۔پولیس اور ریسکیو 1122کی امدادی ٹیمیوں نے کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔
وی این ایس ، کرک